ماہرین موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

ماہرین موسمیات نے کراچی میں 29 مارچ سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ماہرموسمیات اویس حیدر کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو مغربی سسٹم کراچی میں داخل ہونے کے باعث 29 اور30 مارچ کو ہلکی و درمیانی بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلے میں بادل برسانےوالا یہ تیسرا اسپیل ہوگا، مغربی ہواؤں کے نتیجے میں شہرمیں بارش کے 40سے 50 فیصد امکان ہیں۔

پنجاب کےمختلف شہروں میں برسات نے جل تھل ایک کردیا

شہر میں اس وقت40کلومیٹر کی رفتارسے ہوائیں ساؤتھ ویسٹ کی جانب سے چل رہی ہیں، سسٹم ایران اور افغانستان کے راستے بلوچستان اور کے پی میں داخل ہوگا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے اکثر علاقوں میں پھیلے گا۔

یاد رہے کہ پہلااسپیل 16سے 20 مارچ تک شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا باعث بنا جبکہ دوسرا اسپیل22 اور 23 کو پورے شہر قائد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سبب بنا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/QDHNsuC

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...