صدر،وزیراعظم اورنگران وزیراعلیٰ پنجاب کی امت کو رمضان المبارک کی مبارکباد

صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔

عارف علوی نے ایک بیان میں قوم اورامت مسلمہ کورمضان المبارک کےبابرکت مہینےکی مبارکباددیتے ہوئے کہا ایک مرتبہ پھررمضان المبارک کی باسعادت گھڑیوں سےمستفید ہورہےہیں،یہ مہینہ اپنی زندگیوں کوازسرنوبہتراندازمیں شروع کرنےکابہترین موقع ہے۔

صدر نے کہا روزے سےآدمی کےاندرصبرواستقامت کی قوت پیدا ہوتی ہے،اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو دن دگنی اوررات چوگنی ترقی عطاءفرمائے۔

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ماہ صیام کی سعادتیں اوربرکتیں ایک بار پھرملی ہیں،ماہ صیام میں امت مسلمہ اورپاکستان کی بہتری کیلئےخصوصی دعائیں کریں.

شہباز شریف نے کہا اللہ تعالیٰ پاکستان کومعاشی مشکلات،غربت اورمہنگائی سےنجات عطا فرمائےپاکستان کی خوشحالی،سربلندی اوردہشتگردی سے نجات کی خصوصی دعا کریں۔

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا تمام مسلمانوں کوماہ رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ،یہ مہینہ رحمتوں برکتوں اور مغفرت کے مواقع سے بھرا ہے۔

انہوں نے کہاروزہ صرف بھوکے رہنے کا نام نہیں بلکہ تقویٰ کا بہت اعلیٰ مقام ہے،نا انصافی جھوٹ فریب بہتان سے بچنے کیلئے روزہ ایک ڈھال ہے،ماہ رمضان میں دلوں کی کدورتیں ختم کرکے برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں۔

محسن نقوی نے کہامحسن نقوی نے کہاہمیں ماہ صیام میں اپنے اردگرد کم وسیلہ لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کرنا چاہیے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zaYl3Ru

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...