عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کانوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے کرنوٹیفکیشن جاری کر دیا،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بنائی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی زولفقار حمید کی سربراہی میں جے آئی ٹی پانچ افسران پر مشتمل ہے ۔ وفاقی پولیس کے ڈی آئی جی اویس احمد جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سے گریڈ 18کے افسران شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت قیادت اور کارکنوں پردرج چار مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر قیادت اور کاکنوں پردو مقدمات تھانہ رمنا ایک سی ٹی ڈی اور ایک تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tc8ojid

No comments:

Post a Comment

Main Post

Backlash in Kenya over livestock vaccines and belching cows

Why there is growing scepticism in Kenya over a plan to vaccinate the national herd. from BBC News https://ift.tt/yaJQv5Z