انٹرویو کرتے ہوئے میزبان کو فٹ بال آلگی

لاہور قلندرز کے میزبان زوہیب اظہر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری لائیو اسٹریمنگ کے دوران انگلش وکٹ کیپر بلے باز سیم بلنگز کی پھینکی گئی فٹبال کا نشانہ بن گئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جہاں کھلاڑی کھیل سے پہلے فٹبال سے وارم اپ سیشن کررہے تھے، وہیں قلندرز کے ہوسٹ زوہیب اظہر براہ راست انٹرویو کرتے ہوئے غیر متوقع طور پر فٹبال کی زد میں آگئے۔

لائیو اسٹریمنگ کے دوران انگلش وکٹ کیپر اور بلے باز سیم بلنگز کی پھینکی گئی فٹبال زوہیب اظہر کے سر پر لگی، خوش قسمتی سے بال زیادہ زور سے نہیں لگی، بعد میں زوہیب اظہر نے سیم بلنگز کو مزاحیہ انداز میں ’’آئی لو یو‘‘ بھی کہا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور ایلیمنیٹر راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے، شاہین الیون نے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/w2q9zLe

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...