پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کا آج سے آغاز

پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات 2 روز تک جاری رہیں گے۔

پاک امریکا دفاعی مذاکرات کا نیا دور 13 فروری سے شروع ہوگا

2 روزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری یواین اینڈ ای ڈی سید حیدر شاہ جبکہ امریکی وفد کی سربراہی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹوفرلینڈ برگ کریں گے ۔

مذاکرات کا مقصد دہشت گردی کے مشترکہ خطرے، کثیرجہتی فورمز پر تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنا ہے۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہمارا مسئلہ نہیں، امریکا

مذاکرات کے حوالے سے ترجمان امريکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات ميں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کا لائحہ عمل تشکيل دياجائے گا، جب کہ مذاکرات میں سرحدی سيکيورٹی پر بھی گفتگو ہوگی۔ دہشت گردی کی ملنے والی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے، کابل کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات اسی لئے خراب ہوئے ہیں کہ طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کر رہی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SCr2wdY

No comments:

Post a Comment

Main Post

'We have been ready for so long': Thailand legalises same-sex marriage

It means LGBT couples now have the same rights as any other couple - the culmination of a decades-long campaign. from BBC News https://ift...