ڈیجیٹل مردم شماری: خودشماری کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع

ادارہ شماریات پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے خودشماری کی آخری تاریخ میں 10 مارچ تک توسیع کردی۔

پاکستان بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہوا ہے جس میں خود شماری کیلئے آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی تھی۔

ترجمان ادارہ شماریات پاکستان سرور گوندل نے اعلان کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر خود شماری کی آخری تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کردی گئی ہے۔

مزید جانیے: ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری جاری

ترجمان کا کہنا ہے کہ خود شماری کی آخری تاریخ 3 مارچ تھی جس میں 10 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔

سرور گوندل کا کہنا ہے کہ خود شماری کی تاریخ میں توسیع صوبوں کے اصرار پر کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ خودشماری کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے خودشماری کی تاریخ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/AtjebGu

No comments:

Post a Comment

Main Post

Slovak opposition protests as PM Fico warns of coup

Tens of thousands come onto the streets, as Robert Fico threatens to deport foreigners he says are fomenting a coup. from BBC News https:/...