ریکوڈک تنازعہ:ای سی سی نےبلوچستان حکومت کوادائیگی کی سمری منظورکرلی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک تنازعہ کے تصفیے سے متعلق بلوچستان حکومت کو رقم کی ادائیگی کی سمری منظورکرلی جبکہ کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا ۔ اعلامیے کے مطابق ریکوڈک تنازعہ کے تصفیے کیلئے بلوچستان حکومت کو پینسٹھ ارب کی فنانسنگ سہولت کی مد میں چھ ارب تئیس کروڑ کی مارک اپ ادائیگی کا انتظام کیا جائے گا۔

اجلاس میں 54 نئی دواؤں کی قیمت کے تعین اورایک سو انیس ادویہ کے نرخ بڑھانے کی سمری مؤخر کر دی گئی اورکورونا کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن کی قیمت بڑھانے کی تجویز کو مسترد کر دیاگیا۔

وزارت ایوی ایشن کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات لینے کی تجویز پرای سی سی اجلاس میں اسلام آباد، کراچی اور لاہورائرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر نہ ہو سکا ۔

کمیٹی نے کورونا کے علاج کیلئے استعمال ہونے والے سو ملی گرام انجکشن کی موجودہ قیمت ایک ہزار آٹھ سو بانوے روپے ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کرلیا ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/wpWy5km

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...