پنجاب کی نگران حکومت نے مفٹ آٹا سکیم میں مزید خاندانون کوشامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نےوزیراعظم پاکستان اورپنجاب حکومت کی مفت آٹا سکیم میں مزید خاندانوں کوشامل کرنے کافیصلہ کرلیا۔
پنجاب کابینہ کے بارہویں اجلاس میں نادرا میں رجسٹرڈ خاندانوں کومفت آٹے سکیم میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔
عمران خان کی جانب سےقاتلانہ حملوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ نے پاسکو سے تین لاکھ میٹرک ٹن مزید گندم لینے کی منظوری دیدی۔شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ انیس سوپچاس میں ترامیم اور بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کومتعلقہ صوبے کے حوالے کرنے کے حوالے سے ٹرانزیکشن ایڈوائزر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ اورپنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سیاسی تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری بھِی دیدی گئی۔
صوبائی کابینہ نے پنجاب میڈیم ٹرم مالیاتی فریم ورک رولز دوہزارتیئس اورپنجاب ان ڈیزائرایبل کوآپریٹوسوسائٹی ایکٹ انیس سوترانوےمیں ترامیم کی منظوری بھی دی۔بورڈ کی جائیداد پرقبضے پرسزا کے خلاف اپیل کاحق سیکرٹری کے علاوہ دوسری اتھارٹی کو دینے کا فیصلہ بھی اجلاس میں کیاگیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/aofSzVb
No comments:
Post a Comment