اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد سے متعلق ریمارکس دیے کہ عمران خان پیشی پر آئے تو اپنے ساتھ ڈھائی ہزار بندہ بھی کمرہ عدالت میں لے آئے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف الیکشن کمیشن کی عمارت کے باہر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ پارٹی کا نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔
جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا اب ایک سال مزید مجھے عدالتی سماعتوں میں مصروف رکھیں گے۔ برطانیہ کی مثالیں دینے والے خود عدالت کا احترام نہیں کرتے، اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لے آتے ہیں۔
فرخ حبیب اور میاں اسلم اقبال کی عبوری ضمانت منظور
یاد رہے کہ عمران خان 28 فروری کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور ان کے حمایتیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی پیشی کے دوران ان کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی تھی، جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/otTcs9a
No comments:
Post a Comment