وزیراعظم شہبازشریف اور قائد ن لیگ نوازشریف کا رابطہ،اہم امور پر مشاورت

وزیراعظم شہبازشریف اورمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

شہبازشریف نے لیگی قائد کو ملک کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا اور اتحادی جماعتوں سے ہونے والی مشاورت سے متعلق بھی بتایا۔ پنجاب میں انتخابات کے التوا کے بعد کی صورتحال پربھی دونوں قائدین کے درمیان گفتگوہوئی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو، اس کے ہر بیان سے جھوٹ نکلتا ہے، پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، عمران نیازی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، یہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MZCOGkb

No comments:

Post a Comment

Main Post

Gaza parents desperate as children face starvation under Israeli blockade

The BBC's Fergal Keane reports on the rise of malnutrition in Gaza's children. from BBC News https://ift.tt/QTuj9DV