اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں محکمہ انسدادی دہشت (سی ٹی ڈی) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 17 افراد کو طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی کی قیادت کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے حکمنامہ بھجوادیا گیا۔ طلب کئے جانے والوں پی ٹی آئی کی بیشتر مرکزی قیادت شامل ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ،عمران خان کیخلاف مقدمہ درج
سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ مرادسعید، عامرکیانی، امجد نیازی، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، اسدعمر، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فرخ حبیب، عمر ایوب ،حماد اظہر،اسد قیصراورحسان خان نیازی کے نام لائے جانے والوں میں شامل ہیں۔
توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری
ان تمام شخصیات کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکمنامے کے مطابق تمام افراد شامل تفتیش ہوکر مؤقف پیش کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کیلئے کل (پیر کو) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ny6Dsz1
No comments:
Post a Comment