ٹویٹر نے پیسوں کےعوض پاکستانیوں کیلئے بلیو ٹک سبسکرپشن متعارف کرا دی

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹرنے اپنے پاکستانی صارفین کیلئےپیسوں کے عوض بلیو ٹک سبسکرپشن متعارف کرادی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹرکی جانب سےکہا گیا ہے کہ یہ سروس پاکستانی صارفین سمیت دنیا بھر کے لیے آج ہی متعارف کروائی گئی ہےدنیا بھر کی طرح پاکستانی صارفین بھی اب مخصوص فیس ادا کرکے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر کے ویب ورژن میں بلیو ٹک کا آئی کون سائیڈ بار میں دیا گیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر فیس ادا کرنی ہوگی۔ٹوئٹر کی جانب سے سالانہ فیس ادا کیے جانے پر 12 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

تاہم رعایت کے بعد ماہانہ 1 ہزار 975 روپے فیس بنتی ہے، جو کہ سالانہ 23 ہزار 700 روپے ہوگی، تاہم اس کے مقابلے میں ماہانہ فیس نسبتاً زیادہ ہے، جسے 2 ہزار 250 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے، جو کہ سالانہ 27 ہزار روپے بنتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر بلیو کے آئی کون پر کلک کرنے سے تفصیلات سامنے آجاتی ہیں ، جس میں بتایا جاتا ہے کہ اس سروس کی سبسکرپشن حاصل کرنے پر صارفین بلیو ٹک، ٹوئٹ ایڈٹ، این ایف ٹی پروفائل پکچر، اعلیٰ معیار کی ویڈیو اپ لوڈ کرنےکی سہولت دی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ صارفین طویل دورانیے کی ویڈیو پوسٹ کرنے اورنئے فیچرز تک تیزرسائی سمیت دیگر سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Nn1D5AH

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...