پاکستانی سیاست میں عمران خان جیسا فراڈیا اوردہشتگرد نہیں دیکھا، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ایسا فراڈیا اوردہشت گرد نہیں دیکھا۔

ایک بیان میں نوازشریف نے کہاکہ دنیا یہ تو جانتی تھی کی عمران خان ہیرا پھیری میں ماہر اور فراڈیا ہے لیکن یہ دہشت گرد بھی ہے اس کا کسی کو علم نہیں تھا،اب واسطہ پڑا ہے تو سامنے آیا ہے ، ایسی ویسی دہشتگردی !۔

انہوں نے کہایہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر جارہا ہے، پاکستانی سیاست میں ایسا فراڈیا اور دہشت گرد نہیں دیکھا۔

قائد ن لیگ نے کہابڑے سنگین واقعات ہیں،پیٹرول بم کس لیے پھینکے کہ پولیس والے جل کر مر جائیں؟پولیس والے اگر جل کر مر جاتے اور وہاں سے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا؟

نواز شریف نے کہاآپ نے سن لیا ہوگا حکومت نے جے آئی ٹی بنادی ہے ، جے آئی ٹی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/VKI6Bgs

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...