جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئرشہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے بریگیڈیئرشہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں میں شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران آئی ایس آئی کےبریگیڈیئرمصطفی کمال برکی شہید اور7جوان زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی خان:فائرنگ کے تبادلے میں3دہشتگرد ہلاک،3 اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سےمقابلے میں 7 جوان زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

جاری بیان کے مطابق بریگیڈیئربرکی اورٹیم نےمقابلےکےدوران دہشت گردوں کیخلاف دلیرانہ مزاحمت کی ،افسر نےمادر وطن کے امن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج،انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ملک سےدہشت گردی کی لعنت ختم کرنےکےعزم کااعادہ کیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YbqBaJO

No comments:

Post a Comment

Main Post

BBC Verify: What satellite images reveal about Myanmar's quake

Myanmar's military government says at least 2,000 people were killed in last week's 7.7 magnitude quake. from BBC News https://ift...