پی ایس ایل ویمن لیگ: دو ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ویمن لیگ کے 3 نمائشی میچوں کی تفصیلات اور ٹیموں کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں خواتین کی دو ٹیموں کے درمیان 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے نمائشی میچز کیلئے امازون اور سپر ویمن کے نام سے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جن کی قیادت بسمہ معروف اور ندا ڈار کریں گی۔

خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نے بتایا کہ بدھ (8 مارچ) کا ٹی ٹوئنٹی میچ ویمنز ڈے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے جس میں ویمن امپاورمنٹ پر آگاہی دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے جمعہ (10 مارچ) کو دوسرا نمائشی میچ کھیلا جائے گا جبکہ ہفتہ (11مارچ) کو تیسرا اور آخری نمائشی میچ سرکل ویمن کے تعاون سے تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کھیلا جائے گا۔

تانیہ ملک کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کے انعقاد کے حوالے سے جو قدم اُٹھایا ہے وہ خوش آئند ثابت ہوگا جس سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کیریئر کے طور پر اس کھیل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی لیگ کھیلتے ہیں تو یہ مقامی کھلاڑیوں کو ان کی مہارت جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے اور یہ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔

ساتھ ہی تانیہ نے شائقین سے خواتین کرکٹ کی حمایت میں اسٹیڈیم آنے کی بھی اپیل کی۔

امپائر سلیمہ امتیاز کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ ویمن لیگ کے نمائشی میچز ہورہے ہیں، جن میں ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔

پی سی بی نے بھی تینوں میچوں کی تصدیق کر دی ہے، تینوں میچوں میں امپائرنگ کے فرائض محمد انیس سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ شوذب رضا 8 مارچ کو پہلے ٹی 20 میچ کیلئے سلیمہ امتیاز کو آن فیلڈ ایمپائر کے طور پر جوائن کریں گے۔ طارق رشید تھرڈ امپائر اور حمیرا فرح فورتھ امپائر ہوں گی۔

دوسرے ٹی 20 میچ کیلئے شوذب رضا اور حمیرا فرح آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی، طارق رشید اور سلیمہ امتیاز تھرڈ اور فورتھ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کیلئے طارق رشید اور سلیمہ امتیاز آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، شوذب رضا اور حمیرا فرح تھرڈ اور فورتھ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/2IORrb3

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...