پشاورپولیس لائن مسجد دھماکے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ محکمہ انسددہشت گردی نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آور کے ساتھی بمبارکو گرفتارکر لیا۔
پشاور، پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، شہداء کی تعداد 87 ہوگئی
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس کے مطابق پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش حملہ آور کے ساتھی بمبارامتیاز کو گرفتارکر لیا ہے۔دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی،خود کش حملہ کالعدم ٹی ٹی پی جماعت الاحرارنے کیا۔
شوکت عباس نے حملے کے ماسٹرمائنڈ اورسہولت کارکا سراغ لگانے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ خود کش حملہ آوروں نے افغانستان کےعلاقے قندوس میں تربیت حاصلی کی،حملے کا ماسٹرمائنڈ غفارعرف سلمان ہے۔
پشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
یاد رہے کہ پشاورپولیس لائن دھماکے میں 82 پولیس اہلکاروں سمیت2 سول لوگ شہید ہوئے گئے تھے۔پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے وقت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5cyPCH2
No comments:
Post a Comment