پاکستان اورامریکہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پرعزم

پاکستان اور امریکہ نے دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے بارے میں انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کا آج سے آغاز

اسلام آباد میں 6 اور 7 مارچ کو ہونے والے دوروزہ ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت سید حیدر شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری (یو این اینڈ ای ڈی) وزارت خارجہ نے کی، اور امریکی وفد کی سربراہی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹوفر لینڈبرگ کر رہے تھے۔
enter image description here

دو روزہ بات چیت میں کثیرالجہتی فورمز پرانسداد دہشت گردی تعاون، علاقائی انسداد دہشت گردی کے منظر نامے کا جائزہ، سائبر سیکورٹی اور پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا، امریکی امداد کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور خاص طور پر انسداد منی لانڈرنگ اور انصاف کے شعبے میں صلاحیتوں کی تعمیر پر توجہ دی گئی۔

پاک امریکا انسداد دہشتگردی مذاکرات اسلام آباد میں ہونگے

فریقین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیت کو بڑھانے میں ان منصوبوں کی اہمیت کواجاگر کیا اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بات چیت کو جاری رکھنے اور اس بارے مزید انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/2fdBaqR

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...