عمران خان میں رتّی برابرغیرت ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا، نوازشریف

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے زمان پارک لاہور میں چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر احتجاج پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان جو سرکس لگائے بیٹھا ہے، اُسکی جگہ اگر رتّی بھر بہادری اورغیرت رکھنے والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔

انہوں نے کہا عمران میں غیرت ہوتی تو وہ بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کے بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔

نوازشریف نے سوشل میڈیا پر اکبر الٰہ آبادی کا شعر بھی شیئر کیا کہ۔۔۔

اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی۔۔۔ جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8g5EJrn

No comments:

Post a Comment

Main Post

Taliban releases detained US citizen Faye Hall

The US's former envoy to Kabul said that Ms Hall is now in the care of Qatari officials and would "soon be heading home". fr...