سوشل میڈیا پررویت ہلال کمیٹی کے پُرتکلف کھانوں پردلچسپ تبصرے

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاورمیں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں پرتکلف کھانوں کے اہتمام کیلئے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے ، تاہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرصارفین اس پرخوب تبصرے کر رہے ہیں۔

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

قبل ازیں محکمہ اوقاف کی جانب سےرمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے22 مارچ کو بلائے جانے والے اجلاس میں 100 وی آئی پی اور 100 عام افراد کیلئے پرتکلف کھانوں کا آرڈر دیا گیا تھا، جن میں 100وی آئی پی افراد کے لیے دم پخت، بیف والے نارنج چاول، مکس سبزیاں، چکن تکہ بوٹی، نان، سیخ کباب، رشین سلاد، تازہ سلاد، حلوہ، منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ عام افراد کے لیے بیف والے نارنج چاول، چکن کری، مکس سبزیاں، حلوہ، نان اور کولڈ ڈرنکس کے اہتمام کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔صرف یہی نہیں استقبالیہ کے لیے بلیک ٹی، پیسٹری، پیٹیز، سینڈوچ اور بسکٹ بھی منگوائے جانے تھے۔

رویت ہلال کمیٹی کے اس نوٹیفکیشن کے منظر عام پر آنے کے بعد خیبر پختونخوا کی صوبائی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے، جس میں گیا ہے کہ معزز وزیر نے اس ٹینڈر نوٹس کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا ہے اور اگلے 12 گھنٹوں کے اندر اس معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

خیبرپختونخوا کےصوبائی وزیر کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ صوبائی وزارت قومی خزانے کو مد نظر رکھتے ہوئے اخراجات کا تخمینہ لگائے ۔

پہلا روزہ کب ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین ہمارے مہمان ہیں اور یہ دعوت صرف رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کو ہی دی جائے، موجودہ معاشی صورتِ حال میں پُرتکلف کھانوں کا اہتمام کسی صورت برداشت نہیں۔

دوسری جانب ٹویٹر پراس حوالے سے خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں،صحافی عمر قریشی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ واہ واہ، کیا بات ہے خیبرپختونخوا کی رویت ہلال کمیٹی کی۔

ٹویٹر صارف فرقان صدیقی نے سوشل میڈیا کی طاقت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے سوشل میڈیا کی طاقت۔ خیبرپختونخوا کی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں پرتکلف عشائیے کا ٹینڈر واپس لے لیا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ دم پخت ، چکن تکہ،بیف چاول، سیخ کباب اور حلوہ۔۔یہ کوئی شادی کا مینیو نہیں بلکہ رویت ہلال کمیٹی کا مینیو ہے،عثمان علی نامی صارف نے کہا دیوالیہ ملک کی رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ ، اگر یہ سچ ہے تو سوچنے کی بات ہے۔

ظفراللہ وزیر کا کہنا تھا یہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے یا کسی کا ولیمہ ہے؟؟۔عقیل احمد نے لکھا کہ یہ صرف چاند دیکھنے کے اخراجات ہیں، رویت ہلال کمیٹی کا چاند دیکھنے کیلئے 22 ڈشز کا مینو جاری۔

عائشہ نامی ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ایک دیوالیہ ملک کی رویت ہلال کمیٹی کے کھانے کا ٹینڈر۔ ذرا مینیو چیک کریں ۔ دم پخت ۔ چکن تکہ ۔ سیخ کباب اور بہت کچھ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/4no9NlL

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...