سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کو التوا میں ڈالنے کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
زمان پارک لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرِصدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کی حکمتِ عملی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان
اجلاس کے شرکا نے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات فوری شیڈول کے اعلان کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر پنجاب اور پختونخوا میں فوری طور پر امیدواروں کے تعین کا عمل مکمل کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔
خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے صدرمملکت کا حکم کالعدم
اجلاس میں موڈیز کی جانب سے ملکی معیشت کی ریٹنگ میں مزید تنزلی پرگہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ جمہوریت اور آئین سے صریح انحراف کی راہ پر گامزن گروہ عدلیہ پرحملہ آور ہے، پی ڈی ایم نےعدالت کو دباؤ میں لانے کی قابلِ مذمت کوشش کی،
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آئین سے انحراف کی کسی کوشش کو نہ پہلے قبول کیا اور نہ آئندہ کریں گے، قومی سطح پر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی واحد تدبیر ہے، انتخابات کو التوا میں ڈالنے کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/8YQnTvy
No comments:
Post a Comment