پی ایس ایل8: کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 4 کھلاڑیوں پر جرمانہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے پی ایس ایل 8 میں کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان سمیت 4 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 8 میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فضل حق فاروقی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

فضل حق فاروقی کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جب انہوں نے لاہور قلندرز کی بیٹنگ کے 19ویں اوور میں بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد گالم گلوچ اور بدزبانی کی۔

پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان، ملتان سلطانز کے بیٹر شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ پر بھی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹم ڈیوڈ نے ایک گیند وائیڈ نہ قرار دینے پر ناراضی کا اظہار کیا، انہوں نے غلطی تسلیم نہیں کی، میچ آفیشلز نے آن فیلڈ امپائرز کے فیصلے کو برقرار رکھا جبکہ شاداب خان نے ملتان کے آخری اوور میں امپائر کی جانب سے محمد وسیم کی ایک گیند کو وائیڈ قرار دیئے جانے پر اعتراض کیا اور امپائر سے بحث کی تھی۔

ملتان سلطانز کے بیٹر شان مسعود نے بیٹنگ کے دوران ایک شارٹ پچ گیند کو وائیڈ قرار نہ دینے پر امپائر کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کی 10 فیصد کٹوتی ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mOjTAso

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...