سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 18 اپریل کوہوگی، جس کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں دونوں مراحل کی کل 93 یونین کونسلز میں ضمنی انتخابات اٹھارہ اپریل کو ہوں گے، جس کیلئے کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائےجا سکیں گے۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 24 مارچ جبکہ حتمی فہرستیں پانچ اپریل کو جاری ہوں گی۔ سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے امیداروں کو انتخابی نشانات سات اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/q6rG2E1
No comments:
Post a Comment