ملتان: الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج

ملتان میں الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر ریٹرننگ افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر، ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری، ن لیگی امیدوار شیخ طارق رشید اور حاجی احسان الدین قریشی سمیت 250 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر الیکشن کمیشن آفس میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا، اس دوران دونوں جانب سے کارکنان نے پتھراؤ کیا۔

پولیس کے مطابق ملتان الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامی آرائی پر تھانہ کوتوالی میں ریٹرننگ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں دہشتگردی سمیت 8 دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عامر ڈوگر، ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری، ن لیگی امیدوار شیخ طارق رشید اور حاجی احسان الدین قریشی سمیت 250 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LDAosKR

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...