بابراعظم کو آخری اوورز میں لمبے شاٹس پر کام کرنا ہوگا، مصباح الحق

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم کو آخری اوورز میں لمبے شاٹس پر کام کرنا ہوگا۔

سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’زور کا جوڑ‘ میں بابراعظم کی بلے بازی زیر بحث رہی۔ مصباح الحق اور امام الحق نے کہا کہ بابراعظم کو آخری اوورز میں لمبی ہٹس پر کام کرنا ہوگا۔ امام الحق نے مزید کہا کہ بابراعظم اچھے بلےباز ہیں لیکن آخری اوورز میں بیٹنگ اسٹائل نہیں بدل سکے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طاقت ان کے لوکل پلیئرز ہیں۔ حسن علی کی واپسی سے ان کی ٹیم مضبوط ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ کے میچز کی کراچی منتقلی پر اظہارِ خیال پیش کرتے ہوئے مصباح الحق، امام الحق، مشتاق احمد اور ارم جاوید کا کہنا تھا کہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں نہ ہوئے تو شائقین کو مایوسی ہوگی۔

انضمام الحق نے کہا خواہش ہے بقیہ میچز شیڈول کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہوں،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل یوئے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/g246bfI

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...