پی ایس ایل شائقین راولپنڈی کے میچز میں خوبصورت نظاروں سے محروم رہیں گے

پی ایس ایل 8 کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی کے میچز میں اسپائیڈر کیم کی سہولت میسر نہیں ہوگی، شائقین خوبصورت نظاروں سے محروم رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کے براڈ کاسٹرز نے پی سی بی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اسپائیڈر کیم راولپنڈی اسٹیڈیم میں نہ لگانے کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق براڈ کاسٹرز نے یہ واضح کیا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پتنگیں کٹ کر گرتی ہیں، دھاتی ڈور سے اسپائیڈر کیم کی تاریں ٹوٹ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اسپائیڈر کیم راولپنڈی اسٹیڈیم میں نہ لگانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MPq93ha

No comments:

Post a Comment

Main Post

California asks US government for billions in fire relief funds

Governor Gavin Newsom said the requested funds will help in immediate and long-term recovery work. from BBC News https://ift.tt/Gr2hMkX