لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حامد خان گروپ کے اشتیاق اے خان صدر اور تاریخ میں پہلی بار خاتون وکیل سیکریٹری منتخب ہوگئیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے امیدوار اشتیاق اے خان 7 ہزار 293 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ربیعہ باجوہ 3 ہزار 590 ووٹ نائب صدر منتخب ہوگئیں۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نتائج کے مطابق صباحت رضوی نے 4 ہزار 310 ووٹ کے ساتھ سیکریٹری منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی، وہ لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون سیکریٹری ہوں گی۔
نتائج کے مطابق فنانس سیکریٹری کی نشست پر محمد شاہ رخ شہباز وڑائچ 7 ہزار 109 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نوید ملک 720 ووٹ لے کر صدر، رضوان شبیر کیانی 907 ووٹوں کے ساتھ سیکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ علی حسین بھٹی بلامقابلہ نائب صدر بن گئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/yifBAlg
No comments:
Post a Comment