وزیراعظم شہبازشریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلالیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دیدی گئی۔
لیگی رہنما ایاز صادق نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کرکے عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے کل پشاور میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے دو نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
جمعہ کو شیڈول اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے حکام شریک ہوں گے جس میں پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پرغور ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/GabQP2u
No comments:
Post a Comment