عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلیے پیشی؛ گاڑی ہائیکورٹ میں لانے کی درخواست مسترد

سابق وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملے کے کیس میں حفاظت ضمانت کے لیے عمران خان آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

گاڑی احاطے میں لانے کی درخواست مسترد

پیر کی صبح تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے سلسلے میں عمران خان کے وکلاء نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج عمران خان کی گاڑی کوہائیکورٹ کےاحاطےمیں داخلے کی اجازت مسترد کر دی۔

ہائی کورٹ میں پیشی کے حوالے سے عمران خان سے ان کی قانونی ٹیم دوبارہ مشاورت کرے گی۔

معاملے کا پس منظر

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملےکےکیس عمران خان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

جس کے بعد عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن عدالت نے حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کے مختلف دستخط کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج (پیر20 فروری ) طلب کیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بتایا تھا کہ عمران خان آج عدالت ضرور پیش ہوں گے۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملے کے کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/d6Er0qz

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...