یاسمین راشد اورسی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرکی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد اور کیپیٹل سٹی پولیس کے افسر ( سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے، مبینہ آڈیو میں غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں کہ ابھی تک آرڈر نہیں ملے، سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، وہ جیسے ہی ہوں گے مل جائیں گے، ہمارے بندے بیٹھے ہیں۔

مبینہ لیک کی گئی آڈیو میں دونوں کی گفتگو کچھ اس طرح ہوتی ہے۔ آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں کہ ڈوگر صاحب آپ کا کیا حال ہے، ٹھیک ہیں؟ غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ جی میڈم اللہ کا شکر ہے۔

یاسمین راشد نے سوال کیا کہ کوئی اچھی خبر سنا دیں، آرڈر ہو گئے ہیں؟ غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا کہ ابھی تک آرڈر نہیں ملے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ان کا ارادہ کیا ہے، ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، جیسے ہی ہوں گے مل جائیں گے، وہاں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔

جس پر یاسمین راشد نے کہا کہ اچھا۔ غلام محمود ڈوگر نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاک جاتی ہے ناں ساتھ، تو جج صاحبان اس پر سائن کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہاں اچھا۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے، وہ تو عدالت کے ٹائم کے بعد ہی کرتے ہیں۔ یاسمین راشد نےکہا کہ اچھا وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے ناں۔

سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اچھا ٹھیک۔

یاسمین راشد نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میری خبر کے مطابق آرڈر نہیں ملے ابھی تک۔

جواباً غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ جی ابھی تک نہیں، وہ آجائیں گے رات کو، رات کو ڈاک سائن ہو کر آجاتی ہے۔

اس موقع پر یاسمین راشد قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہماری رات آج خاموشی سے گزر جائے گی، میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔

غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔

نوٹ: یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سامنے آنے والی مبینہ آڈیو سے یہ بات ظاہر نہیں ہوتی ہے کہ آیا یہ دونوں کس معاملے پر گفتگو کر رہے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dogzyDl

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...