ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کے والد جارج میسی کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کا بیٹا ایک بار پھر ہسپانوی کلب بارسلونا میں کھیلے گا۔
جمعرات کو بارسلونا ایئرپورٹ پر رپورٹر سے بات کرتے ہوئے لیونل میسی کے والد کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ میسی بارسلونا واپس جائیں گے کیونکہ شرائط مناسب نہیں۔
ارجنٹائن کے 35 سالہ کھلاڑی لیونل میسی نے بارسلونا کو خیرباد کہہ کر 2021 میں فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین سے معاہدہ کیا تھا۔
پچھلے سال ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی نے 13 سال کی عمر میں بارسلونا کو جوائن کیا تھا اور وہ ہسپانوی کلب کے ساتھ 35 ٹائٹلز بھی جیتے تھے۔
ہسپانوی کلب کے لیے انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں 778 میچ کھیلے تھے جن میں ان کے مجموعی گول کی تعداد 672 تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/FDY1Hwz
No comments:
Post a Comment