ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاک آرمی کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈا مسترد کردیا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان آرمی کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ ادارے نے پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں کرپشن کا اصل چارٹ جاری کردیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واضح طور پر پاکستان آرمی کے خلاف پروپیگنڈہ اورجعلی معلومات مسترد کرتے ہیں۔ ایف آئی اے اس معاملہ کو دیکھے اور ذمہ داران کے خلاف الیکٹرونک کرائم ایکٹ بیس کے تحت سخت ایکشن لے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے شعبہ جات میں کرپشن کی شرح کا اصل اور درست سروے چارٹ بھی شئیر کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پولیس کے محکمہ میں 36 فیصد کرپشن کی شرح ہے۔ منتخب نمائندوں میں 36 فیصد کرپشن جبکہ سرکاری حکام میں یہ شرح 35 فیصد ہے۔

بزنس سیکٹر میں 34 فیصد، لوکل گونرمنٹ میں 33 فیصد اور ٹیکس آفیشل میں بتیس فیصد تک سروے کی گئی ہے۔

پاکستان آرمی کے خلاف ایک گھناؤنی مہم سوشل میڈیا پرچلائی جارہی ہے۔۔۔ کہ جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنشینل کا نام لے کر آرمی کوکرپٹ ترین ادارہ دکھایا جارہا ہے جو سراسر جھوٹ اور گھٹیا پروپیگنڈا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/TwVIUp4

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...