ن لیگ کا پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق فیصلہ چیلنج نہ کرنیکا اعلان

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ وہ 90 روز کے اندر الیکشن کیلئے تاریخ دے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے عدالتی حکم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر عدالت جانا چاہتا ہے تو جائے، ن لیگ نہیں جائے گی، الیکشن جب بھی ہوتے ہیں، ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tJYcfzg

No comments:

Post a Comment

Main Post

Elon Musk and Tim Cook among CEOs expected to accompany Trump on China trip

A total of 17 US executives are set to join the president on his visit, where he will meet his Chinese counterpart Xi Jinping. from BBC Ne...