آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کے نرخوں میں 113 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جون 2023 تک نافذالعمل رہے گا
اعلامیے کے گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کیلئے گیس16 تا 113 فیصد مہنگی کردی گئی۔ اضافہ پیٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائس پر کیا گیا ہے۔
گھریلوصارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کی 12کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا۔ پروٹیکٹڈ صارفین پر 50 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 500 روپے فکسڈ چارجزعائد کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 25 کیوبک میٹرماہانہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو استثنیٰ دیاگیا جبکہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی2 کیٹیگریز کا گیس ٹیرف 16 اور 33 فیصد کم کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق دیگرگھریلو صارفین کے ٹیرف میں 25 تا 113 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت 28.6 فیصد اضافہ،نئی قیمت 1650روپے ہوگئی۔
پاور سیکٹرکیلئے گیس قیمت میں 22.8 فیصد اضافہ،نئی قیمت 1050روپےہوگئی جبکہ صنعتوں کیلئے گیس34 فیصد مہنگی،نئی قیمت 1100روپے ہوگئی۔
سی این جی شعبےکیلئےگیس 31 فیصد مہنگی ہونے کے بعد نئی قیمت 1800 روپے ہوگئی۔ فرٹیلائزرکیلئےگیس کی قیمت میں 46 فیصد اضافہ، نئی قیمت 1500 روپے ہوگئی۔ سیمنٹ سیکٹرکیلئے گیس 17.46 فیصد مہنگی، نئی قیمت 1500 روپےہوگئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/PQlzU7S
No comments:
Post a Comment