کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر سی اے اے کی جانب سے نئے احکامات جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر ملک بھر کے ایئرپورٹس کےلیے نئے احکامات جاری کردیں۔

حکام کی جانب چین جانے والے مسافروں کے لیے منفی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا لازم قرار دی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں تعینات تمام متعلقہ عملے کو فیس ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے پاکستان سے چین جانے والے ایئرلائنز کمپنیوں کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ چین جانے والوں کے لئے پرواز سے 48 گھںٹے قبل کی کورونا منفی رپورٹ لازمی ہو گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے کرونا منفی رپورٹ پرہی مسافر کو بورڈنگ کارڈ جاری کیے جائیں گے جبکہ بین بین الاقوامی مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلئیریشن کوڈ، گرین کوڈ منسوخ کر دیا گیا۔

متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹس انٹری پوائنٹس پرڈس انفیکشن اور فیومیگیشن کے اقدامات اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے2 فیصد مسافروں کی کرونا اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MRfWo8s

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...