قومی کرکٹر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔
قومی کرکٹر وہاب ریاض نے سماء سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ انہیں پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
وہاض ریاض کا کہنا ہے کہ مجھے پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزیر کھیل کے طور پر شامل کیا گیا، یہ خبر درست ہے، کابینہ میں شمولیت پر مشکور ہوں۔
مزید جانیے: پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اُٹھالیا
انہوں نے کہا کہ خبریں دیکھی تھیں کہ مجھے بھی نگراں کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے، ابھی میری نگراں وزیراعلیٰ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کابینہ کے کچھ ارکان آج حلف اٹھاچکے ہیں میں ابھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیل رہا ہوں۔
واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں کابینہ کیلئے 11 افراد کو نامزد کیا گیا تھا تاہم فی الحال 8 وزراء نے حلف اٹھایا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمکنت کریم نے کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے جبکہ نسیم صادق کو کلیئرنس نہ ملنے پر آخری وقت پر ڈراپ کردیا گیا، وہ حلف برداری کی تقریب سے واپس لوٹ گئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/K6rBvRl
No comments:
Post a Comment