نواز شریف وطن واپسی کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں نوازشریف وطن واپسی کیلیے تیار ہیں، وہ پاکستان واپس آکر الیکشن مہم کی قیادت کریں گے، پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ اکثریت حاصل کرے گی۔

لندن میں نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب پنجاب میں انتخابات ہونے جارہے ہیں تو مسلم لیگ (ن) مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے کامیابی اور اکثریت حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز بھی وطن واپس آرہی ہیں، وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوسکتی ہیں، پنجاب میں ہمارے نمبر پورے تھے اور ہیں، ہوسکتا ہے صوبائی الیکشن 3 ماہ میں نہ ہوں، دو نمبری کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے کالے کرتوت سامنے آرہے ہیں عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں 100 فیصد نااہل ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی قائد سے رہنمائی لی ہے، مزید اجلاس بھی ہوں گے اور قائد کی رہنمائی کے تحت اپنی انتخابی مہم شروع کریں گے، اس مہم میں نواز شریف خود بھی شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اگلے ہفتے پاکستان جا رہی ہیں، اگلے ہفتے 26 یا 27 تاریخ کا پروگرام بن رہا ہے۔

نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تو طے ہے کہ نواز شریف واپس جا کر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کریں گے تاہم واپسی کے حوالے سے مختلف قانونی معاملات پر بات ہوئی ہے، اس میں مزید مشاورت ہوگی اور اس کے مطابق واپس جائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8IMJjTf

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...