وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کم نہیں ہوا لیکن سیلاب زدہ پاکستان کی عالمی مدد کم ہو رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار میں مضمون لکھ کرعالمی برادری کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔ کہا بارشوں اور سیلاب نے ایک ہزار 700 جانیں لے لیں، سوئٹزرلینڈ جتنا رقبہ زیرِ آب آگیا، تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ سیلاب سے خوارک کی کمی کا شکار لوگوں کی تعداد دُگنی ہوکر ایک کروڑ 40 لاکھ ہو گئی ہے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ زیرِ آب علاقے مستقل جھیلوں کی صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں جولائی 2023 تک دوبارہ سیلاب کا خدشہ ہے۔ شدید موسمی حالات سے دوچار ہے۔ معاشی بحران کے باوجود ہم نے اپنے کمزور وسائل سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ہنگامی امداد متحرک کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی بینک اور یورپی یونین کے مطابق ہمیں سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ کہا 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس کی یو این سیکریٹری جنرل کیساتھ مشترکہ میزبانی کروں گا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کا دو حصوں پر مشتمل فریم ورک پیش کریں گے۔ پاکستان اب بھی موسمیاتی تباہی کی گرفت میں ہےاور لاکھوں افراد کو بچانے کے لیے بین الاقوامی امداد ضروری ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/DvhtXAj
No comments:
Post a Comment