عام انتخابات ایک ہی روز نہ ہونے سے انتخابی اخراجات میں اضافے کے باعث الیکشن کمیشن نے حکومت کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک ہی روز انتخابات پر 47 ارب روپے کا تخمینہ لگاکر خط لکھا مگر دو صوبائی اسمبلیوں اور ضمنی انتخابات پر55 ارب روپے سے زائداخراجات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ دو صوبوں اور ضمنی انتخابات پر 8 سے10 ارب روپے تک اضافی اخراجات آئیں گے، حکومت سے بذریعہ خط عام اور ضمنی انتخابات کیلئے رقم جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیاجائے گا۔
خیال رہے کہ حکومت نےعام انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پری الیکشن اخراجات کی مد میں 5 ارب جاری کردیے تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Giayc0s
No comments:
Post a Comment