پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کیلئے نام فائنل کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کیلئے نام فائنل کرلیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید ہوں گے، ہارون رشید نیوزی لینڈ سیریز میں عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنونیئر رہ چکے ہیں۔

ہارون رشید پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں جبکہ 2017 میں پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بھی رہ چکے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نامزد چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹرہارون رشید نے 23 ٹیسٹ میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی کل پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dXfnzJ6

No comments:

Post a Comment

Main Post

'Are you aware of truce reports?' - BBC's Laura Kuenssberg asks Zelensky

Ukrainian President Zelensky tells the BBC he is "aware of everything" after European summit in London. from BBC News https://if...