سابق اسکواش لیجنڈ ہاشم خان کی نواسی اور قومی فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کے آج کل سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہیں۔
ماریہ خان نے سعودی عرب کیخلاف کھیلے گئے میچ میں فری کک پر شاندار گول اسکور کرکے ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا، جس پر ان کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔
ویب سائٹ فٹبال پاکستان ڈاٹ کام کے مطابق ماریہ جمیلہ خان خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سابق عظیم پاکستانی اسکواش پلیئر ہاشم خان کی نواسی اور جہانگیر خان کی بھانجی ہیں۔
ماریہ خان نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں فی الحال دو گول اسکور کئے ہیں جس میں سے ایک گول سعودی عرب کیخلاف میچ میں فری کِک پر کیا گیا شاندار گول شامل ہے۔
سابق پاکستانی خاتون کرکٹر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز خان نے بھی ماریہ خان کے شاندار گول پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’ماریہ خان دلکش‘‘۔
ٹی وی میزبان التمش جیوا نے بھی ماریہ کے گول کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ مدتوں یاد رکھا جائے گا، خان فیملی آپ کا شکریہ، پاکستان آپ کا ممنون ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/I5dVun0
No comments:
Post a Comment