کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کیویز کی پہلی اننگز

نیوزی لینڈ کی جانبسے ٹام لیتھم اور ڈیون کانوائے نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔

قومی پلیئنگ الیون

پاکستان نے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، نعمان علی اور وسیم جونیئر کی جگہ حسن علی اور نسیم شاہ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

میدان میں اترنے والی قومی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

شائقین کی اسٹیڈیم میں مفت انٹری

پی سی بی نے ٹیسٹ میچز میں شائقین کی دلچسپی کے لئے اسٹیڈیم میں انٹری مفت کردی ہے تاہم آنے والوں کو شناختی کارڈ یا ب فارم لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xTptEWF

No comments:

Post a Comment

Main Post

Israel admits mistakes over medic killings in Gaza

Israeli forces shot dead 15 emergency workers in a convoy of ambulances near Rafah on 23 March. from BBC News https://ift.tt/iKTkQzr