کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس مقابلے کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں اردو یونیورسٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پانچ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ہلاک ڈاکو ایک روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔

لاہور پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کی شناخت 30 سالہ ندیم کے نام سے ہوئی جو 45 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم کے فرار ہونے والے 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KjYhPZO

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH