اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں 30 جنوری بروز پیر کو عام تعطیل دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ تعطیل سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے صدر کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں چھٹی دی گئی ہے۔
تاہم اس روز سی ڈی اے، ایس این جی پی ایل، آئیسکو اور اسپتال عملے کو چھٹی نہیں ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کا اسٹاف بھی پیر کو ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔ دوسری جانب سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس پیر کو تعطیل کے باوجود مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق مقامی تعطیل کے باوجود سینیٹ کا اجلاس پیر کو مقررہ وقت پر 3 بجے ہی ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس پر مقامی تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ عام تعطیل کے باعث سینیٹ سیکرٹریٹ کا صرف ضروری عملہ حاضر ہوگا، اس سلسلہ میں ضروری اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حالیہ اجلاس کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری اسٹاف کی حاضری کا فیصلہ کیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ezhngq3
No comments:
Post a Comment