گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تاریخ دے دی۔حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق خط کا جواب ارسال کر دیا۔
حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا میں صوبائی انتخابات کے لئے 16 اپریل کی تاریخ بھجوا دی،گورنر نے الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا بھی کہہ دیا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 25 جنوری کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کےگورنرز کو الگ الگ خطوط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں صوبائی عام انتخابات 9 سے13 اپریل کےدرمیان جبکہ کےپی اسمبلی کیلئے پولنگ 15 سے 17 اپریل کے درمیان کرائی جا سکتی ہے۔ آئینی طور پر دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 90 دن میں انتخابات کرانا لازم ہیں۔
100 جنارےاٹھے لیکن پی ٹی آئی والے الیکشن کی تاریخیں مانگ رہے ہیں
دوسری جانب سماء کے پروگرام ریڈلائن ود طلعت میں گفتگو کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ 100 جنارے اٹھے لیکن پی ٹی آئی آج بھی والے الیکشن کی تاریخیں مانگ رہے ہیں۔ الیکشن لاشوں پر نہیں کراسکتے۔
گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ریاست مشکل میں ہے،سب نےمل کرریاست کو مشکل سےنکالنا ہے، وفاقی حکومت، محکموں، انٹیلی جنس اداروں، سیاسی جماعتوں کو پالیسی بنانا ہوگی۔ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہوکر پالیسی دیناہوگی۔
حاجی غلام علی نے کہا کہ ایک میزپربیٹھ کرپالیسی طے کرناہوگی، پی ٹی آئی ممبران سے پوچھ لیں خیبرپختونخوامیں الیکشن مہم چلاسکیں گے؟ الیکشن ضروری ہیں، لیکن اس کے انتظامات زیادہ ضروری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات نہیں کیے گئے، پی ٹی آئی جوبات کرتی ہے پھر اس سے مکر جاتی ہے۔ پی ٹی آئی میں رابطے کرنے کی صلاحیت موجود نہیں، گزشتہ ساڑھے 3سال میں دہشتگردی کیخلاف ایک بار بھی نہیں سوچا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Q6dCm9R
No comments:
Post a Comment