ورلڈ کپ فٹبال: برازیل باہر، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ کپ فٹبال کے پہلے کوارٹر فائنل کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر برازیل کو شکست دیدی۔

ورلڈ کپ فٹبال کے ناک آؤٹ مرحلے کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں کروشیا اور برازیل کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، مقررہ 90 منٹ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم کامیابی حاصل ہ کرسکی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ اضافی وقت میں گیا تو نیمار نے پہلے ہاف کے آخری منٹ میں گول کرکے برازیل کو برتری دلوادی تاہم دوسری ہاف میں کروشیا کی ٹیم نے برازیلین گول پر تابڑ توڑ حملے کئے اور بالآخر گیارہویں منٹ میں برونو پیٹکووچ نے شاندار گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

برازیل اور کروشیا کے درمیان میچ اضافی وقت میں ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی ککس پر چلا گیا، کروشیا نے مسلسل 4 پنالٹیز کو گول میں بدلا تاہم برازیل کی پہلی ہی پنالٹی کروشین گول کیپر نے روک لی، اس کے بعد چوتھی پنالٹی بھی پول سے ٹکرا کر واپس آگئی۔

کروشیا نے برازیل کو 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے ارجنٹائن اور نیدر لینڈز کا مقابلہ ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/oXdPLWU

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...