وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیاسال دہشت گردی اور مہنگائی سے نجات کا سال ہو۔
نئے سال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 2022 پاکستان کے لئے تلخ و شیریں ثابت ہوا، سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کے مسائل اور تکالیف میں اضافہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دعا ہے 2023 انسانیت کی فلاح و بہبود اور امن کا سال ہو، دہشت گردی اور مہنگائی سے نجات کا سال ہو۔ دعا ہے کہ نیا سال مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نئے سال میں سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں اُجالے کی کوشش کریں گے، اسے اپنے نوجوانوں کے لئے مواقع کا سال بنائیں گے۔
دعا ہے نیا سال باعث رحمت ہو
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2022 میں سیلاب کے باعث جانی اور مالی نقصان ہوا، قوم نے ثابت قدمی، یکجہتی اور عزم کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستان، عالم اسلام اور دنیا کے لیے باعث رحمت ہو۔
نیا سال قوم کے لیےخوشحالی لائے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم نےکوروناوائرس کی وبا کا حوصلے کے ساتھ سامنا کیا، اور ہم مشکل دور سے نکل آئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 2022 میں سیلاب کی وجہ ملک کاایک تہائی حصہ ڈوب گیا مگر ہم نے شکست تسلیم نہیں کی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے ملک پر بدترین معاشی بحران مسلط کیا، قوم نے اس کا بھی مقابلہ کیا،
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات کے تسلسل کے ساتھ نیا سال بحرانوں کے خاتمےکی نوید ہوگا۔
خوابوں کی منزل ملے، ٹوٹے دل جڑ جائیں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خدا کرے 2023 مسائل کی ستائی انسانیت کے زخموں پر مرہم ثابت ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ دعا ہے کہ نئے سال میں مہنگائی، دہشت گردی، ظلم و ناانصافی، جھوٹ اور نفرت سے نجات ہو۔ ترقی اور خوشحالی کی نوید بہار ہو، نوجوانوں کو خوابوں کی منزل ملے، ٹوٹے دل جڑ جائیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Lf2kWCj
No comments:
Post a Comment