وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان چندروز میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا عمران خان کے خیال میں ملک کی صورتحال کا واحد حل انتخابات ہیں۔ خواہش ہے کہ رمضان سے پہلے نئی حکومت آجائے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت نے عمران خان کو اختیار دیا اور انھوں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل اگلے چند روز میں کرنے کا اردہ رکھتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں، تاجر طبقے کا اعتماد کھو چکے ہیں جبکہ کسان پریشان ہیں۔ ملک مںی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔ معیشت جہاں ہم چھوڑ کر گئے تھے وہ بھی تنزلی کی طرف آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ہوتا ہے اور وہ اپنی مدعیت میں پرچہ بھی نہیں کٹوا سکتے۔ یہ سنجیدہ بات ہے جس پر قوم، سول سوسائٹی اور عدلیہ کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/w6pmPJ8
No comments:
Post a Comment