پری کوارٹر فائنل: مراکش سے شکست کے بعد اسپین فٹبال ورلڈ کپ سے باہر

فٹبال ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، پری کوارٹر فائنل میں مراکش سے شکست کے بعد سابق عالمی چیمپئن اسپین ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

قطر میں ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء میں مراکش نے ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا، اسپین کو پنالٹی ککس پر شکست دے دی، سابق عالمی چیمپئن ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

ناک آؤٹ مرحلے میں اسپین اور مراکش کا میچ مقررہ 90 منٹس میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے بعد مقابلہ اضافی وقت میں گیا تاہم اس دوران بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

مقررہ اور اضافی وقت کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر چلا گیا، جس میں اسپین کی ٹیم 5 مواقع میں کوئی گول نہ کرسکی جبکہ مراکش نے 3 گول کرکے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مراکش ورلڈ کپ فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل کھیلے گا۔

ورلڈ کپ 2022ء کے گروپ ایف میں مراکش نے ورلڈ نمبر 2 بیلجیئم اور کینیڈا کو شکست دے کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/wlfDvKR

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...