اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکے کی تحقیقات مشترکہ تحقيقاتي ٹيم کرے گی۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں خود کش دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقيقاتی ٹيم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اور اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن سہیل ظفر چھٹہ نے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے۔
ڈی آئی جی آپريشن کی جانب سے لکھے گئے خط ميں کہا گيا ہے کہ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کيا گيا ہے، اوراے ٹی اے ايکٹ کے تحت درج مقدمات کيلئے لازم ہے کہ ان کی تحقيقات جے آئی ٹی کرے۔
ڈی آئی جی نے سفارش کی ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کی جائے، اور اس میں ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او، ايس ايچ اور تھانہ سبزی منڈی سمیت تفتيشی افسر کو بھی کو بھی شامل کيا جائے۔ جب کہ کميٹی ميں آئی ایس آئی اور آئی بی کی بھی نمائندگی ہو۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6xDekNw
No comments:
Post a Comment