ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ طے، کل سے نافذ العمل ہوگا، بلوچستان حکومت

ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پاگیا، منصوبے پر کام کرنیوالی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کردیئے، پاکستان پر عائد جرمانہ بھی غیر مؤثر ہوگیا۔ بلوچستان حکام کا کہنا ہے کہ معاہدہ 16 دسمبر 2022ء سے نافذ العمل ہوگا، کمپنی جلد کام شروع کردیگی۔

بلوچستان حکومت کے مطابق ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پاگیا، منصوبے پر کام کرنیوالی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے، وفاقی حکومت کے نمائندے اور صوبائی نمائندے نے بھی معاہدے پر دستخط کردیئے۔

بلوچستان حکام کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے، تاریخی معاہدے کی مجموعی لاگت 8 ارب ڈالر ہے۔

ریکوڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022ء سے نافذالعمل ہوگا اور کمپنی کام کا آغاز فوری طور پر کردے گی۔

مزید جانیے: [ریکوڈک ریفرنس؛ سپریم کورٹ نے نیا ریکوڈک معاہدہ قانونی قرار دے دیا]( https://www.samaa.tv/news/40012106(

تاریخی معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان پر عائد جرمانہ بھی غیر مؤثر ہوگیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک ہفتہ قبل ریکوڈک کا نیا معاہدہ قانونی قرار دیا تھا، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی معاہدے کی منظوری دیدی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/D7YaiNo

No comments:

Post a Comment

Main Post

List weekly accomplishments or resign, Musk tells US federal workers

The weekend email comes as Elon Musk leads an effort to aggressively curtail the government workforce. from BBC News https://ift.tt/I14p5G...